باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں بلوچستان نے 6 گولڈ، 2 سلور اور 3 اعزاز اپنے نام کرلیے

386

بلوچستان نے باڈی بلڈنگ کے پاکستان سطح کے مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے 6 گولڈ، 2 سلور اور 3 ٹائٹل کے اعزازات اپنے نام کئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تن سازوں نے 71 ویں مسٹر اینڈ جونیئر پاکستان نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2023 میں بلوچستان کی نمائندگی پر 6 گولڈ، 2 سلور اور 3 پاکستان ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی۔ 5 فٹ 11 انچز مین فزیک فٹنس میں بلوچستان کے تن ساز کاشف شاہ نے 2 گولڈ اور مین فزیک ٹائٹل 2023 کے اعزازات اپنے نام کئے، 6 فٹ مین فزیک فٹنس کے مقابلے میں عالمگیر خان نے 2 گولڈ اور 6 فٹ مین فزیک فٹنس ٹائٹل 2023 اپنے نام کیا۔

جونئیر پاکستان 70 کے جی کے مقابلے میں بلوچستان کے تن ساز محمد نبی نے ایک گولڈ اپنے نام کرنے کے علاوہ ٹائٹل فائٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کی اسکے علاوہ محمد نبی نے 5 فٹ 7 انچ مین فزیک میں بھی سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

نصرت خان نے کلاسک فزیک اور باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں سلور میڈلز حاصل کئے جبکہ عالمگیر خان نے کلاسک فزیک ہیوی ویٹ میں دو گولڈ اور کلاسک فزیک 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بلوچستان کے تن سازوں کا 71 واں مسٹر اینڈ جونیئر پاکستان نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 2023 میں اعزازات حاصل کرنے کا سہرا بلوچستان سپورٹس بورڈ کے کوچ مسٹر پاکستان اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حاجی نثار خان خلجی کو جاتا ہے۔