بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے7 مارچ کو پنجگور کے علاقے بالگتر،سری گڈگی میں رات نو بجے فوجی کیمپ پر چار اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جاگرے۔ حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالگتر کے علاقے سری گڈگی میں پاکستانی فوج نے واٹر سپلائی پر قبضہ کرکے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔