بارکھان واقعہ: تین افراد کے قتل کے مقدمے میں عبد الرحمان کھیتران کی ضمانت منظور

536

بارکھان واقعہ میں تین افراد کے قتل کے مقدمے میں سردار عبد الرحمان کھیتران کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

بارکھان کی مقامی عدالت میں سردار کھیتران کے خلاف 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم سردار عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ بارکھان میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی ہلاکت اور خان محمد مری کے خاندان کے افراد کو مبینہ طور پر نجی جیل میں قید رکھنے کے خلاف کوئٹہ میں دیے جانے والے دھرنے کا ایک بڑا مطالبہ یہ تھا کہ کھیتران کو گرفتار کیا جائے۔