ایران، برطانیہ، فرانس اور جرمن حکام کے درمیان ملاقات

213

نائب ایرانی امور خارجہ اور مذاکرات کار علی باقری نے ای تھری کے طور پر معروف اور جوہری معاہدے سے متعلق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اوسلو میں ملاقات کی ہے۔

باقری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ای تھری ممالک کے سیاسی ڈائریکٹرز کے ساتھ اوسلو میں ملاقات کی ہے جس میں باہمی مفادات اور خدشات پر مبنی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

نائب امور خارجہ نےکہا کہ اس ملاقات میں ایران کے نظریات کی وضاحت کرنے اور موجودہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کا موقع ملا ہے، ایران اپنے قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارتی کوششوں سے تمام مسائل کے حل کےلیے پرعزم ہے ۔

البتہ باقری نے اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں ملتوی ہوئے جوہری مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں بتائی۔