انٹرنیٹ بندش کے خلاف پنجگور میں احتجاج

214

پنجگور میں گذشتہ ایک سال سے نیٹ کی بندش کے خلاف شہریوں نے جاوید چوک سے ڈپٹی کمشنر آفیس تک احتجاجی ریلی نکالی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجگور میں گذشتہ ایک سال سے موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہیں لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر اب ایک ماہ سے وہ بھی بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ سروس کی بندش سے عام شہری، کاروباری حضرات، طلباء، صحافی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

احتجاج کی کال سول سوسائٹی پنجگور اور طلباء نے دی تھی جبکہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پروم اور دیگر نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔