انسداد تخریب کاری پرپاکستان اور امریکا کے مذاکرات رواں ماہ سے شروع ہوں گے

228

انسداد تخریب کاری کے حوالے سے پاکستان ، امریکا کا 2 روزہ مذاکرات 6 مارچ سے شروع ہوں گے، مذاکرات میں سرحدی سکیورٹی پر بھی گفتگو ہو گی۔

کرسٹوفر لینڈ برگ کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی انٹر ایجنسی وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ تخریب کاری سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جاسکے، امریکا کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد تخریب کاری کرسٹو فر لینڈ برگ وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ، امریکا انسداد تخریب کاری مذاکرات 6 اور7 مارچ کو ہوں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں تخریب کاری کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکیل دیاجائے گا، جب کہ مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہوگی۔ تخریب کاری کی ملنے والی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف تخریب کاری کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔

کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ افغان حکومت تخریب کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن نہیں کررہی۔