الجزائر: شہداء کے خون سے سیراب زمین کی طرف ہاتھ بڑھانے والے کا انجام بُرا ہو گا

299

الجزائر کی طرف سے ملکی زمین کے کچھ حصے کو مراکش کے نقشے میں دکھانے پر رباط انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا اظہار

الجزائر نے ملکی زمین کے کچھ حصے کو مراکش کے نقشے میں دکھانے پر جریدہ مارکو ہیبڈو کے حوالے سے رباط انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی ایس’ نے، مراکش شاہی حکام کے حامی، جریدے کا نام ظاہر کئے بغیر “شہداء کے خون سے سیراب زمین کے ایک ذّرے کی طرف بھی ہاتھ بڑھانے والے کا انجام بُرا ہو گا” کی سُرخی کے ساتھ احتجاجی کالم شائع کیا ہے۔

کالم میں کہا گیا ہے کہ مراکش شاہی حکومت عوام کی توجہ کو ملک میں درپیش اقتصادی بحران سے ہٹانے کی کوششوں میں ہے اور اس کے لئے حکومت کے حامی ذرائع ابلاغ سے الجزائر مخالف اشتعالی نشرواشاعت کروا رہی ہے۔

کالم میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کا شائع کردہ مواد پیشہ وارانہ صحافت سے بے بہرہ ہے ۔ الجزائر کی شہداء کے خون سے سیراب زمین کو مراکش شہنشاہیت کا حصّہ دِکھانا مراکش کی”توسیع پسندانہ پالیسی” کا شاخسانہ ہے۔

کالم میں مراکش کے محکمہ شاہی دستاویزات کی ڈائریکٹر بہیجہ سیمو کے بھی زمانہ قریب میں کئے گئے مذکورہ سے مشابہہ دعوے کی یاد دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ الجزائر کے خلاف یہ سیاہ پروپیگنڈہ کرنے والے مراکش شاہی حکومت سے احکامات لے رہے ہیں۔

کالم میں کہا گیا ہے کہ مراکش کی توسیعی پالیسی نہ تو بھائی چارے کے حوالے سے جائز ہے اور نہ ہی تاریخی حوالے سے۔ رباط انتظامیہ کے اس مریضانہ رجحان نے المغرب میں اتحاد اخوت کی تمام کوششوں کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مراکش محض الجزائر یا پھر دیگر المغرب ممالک کی زمین پر ہی نہیں بلکہ استبدادیت سے چھٹکارہ پانے والے متعدد افریقی ممالک کی زمین پر آنکھیں گاڑے ہوئے ہے۔ مراکشی آئین کے “حقیقی سرحدیں” نامی نقطہ نظر کا ہدف ہمسایہ ممالک کی زمین پر قبضہ کرنا ہے۔

کالم میں کہا گیا ہے کہ مراکش نے مغربی صحارہ پر قبضہ کیا، اپنی توسیعی پالیسیوں کی وجہ سےموریتانیہ کی آزادی کو تاخیر سے تسلیم کیا اور 1963 میں الجزائر کے خلاف جنگِ رمال شروع کر کے ملکی زمین پر قابض ہونے کی کوشش کی۔ رباط انتظامیہ آج بھی اسی نقطہ نظر کے ساتھ اشتعالی کاروائیاں کر رہی اور ملک میں درپیش داخلی بے چینی و اضطراب کی وجہ سے عوام کی توجہ کو کسی اور طرف منتقل کر رہی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان اشتعالی کاروائیوں کی حقیقت خواہ کچھ بھی ہو الجزائر ، مراکش کی دیرینہ دشمنی کے قدو کاٹھ کا ہمیشہ سے کہیں زیادہ بہتر ادراک رکھتا ہے۔ ہزاروں جانیں نثار کر کے آزاد کروائی گئی زمین کی طرف ہاتھ بڑھانے والوں کا انجام بُرا ہو گا