اسلام آباد: طلبا کے مابین تصادم، 60 طلباء پر مقدمات درج

500

اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 60 کے قریب طلبا کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔

طلبا پر مقدمات کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور طالبات کو ہراساں کرنے پر درج کرائے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق طلبا نے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

جبکہ سینکڑوں افراد کے حملے میں زخمی ایک طالب علم کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔