چیٹ جی پی ٹی کا وٹس ایپ میں استعمال اب ممکن

271

چیٹ جی پی ٹی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ٹول ہے جو بہت تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا کے ہر شعبے کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

یہ اے آئی چیٹ بوٹ سرچ انجن کا حصہ بن چکا ہے اور بھی متعدد آن لائن سروسز میں اسے شامل کیا جا رہا ہے مگر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ یعنی واٹس ایپ میں اس کا استعمال اب تک ممکن نہیں تھا لیکن اب بہت آسانی سے واٹس ایپ میں چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کا طریقہ

آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کر سکتے ہیں:

سب سے پہلے فون پر Shmooz AI ویب سائٹ کو اوپن کریں۔ ویب سائٹ اوپن کرکے Start Shmoozing بٹن پر کلک کرنے پر میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ اوپن ہو جائے گی۔

واٹس ایپ کے اوپن ہونے پر جمپ ٹو چیٹ بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد اے آئی ٹول خودکار طور پر میسج ٹائپ کرے گا اور آپ کے سوالات کے جواب دے گا مگر اس حوالے سے چند چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

‏Shmooz AI ایسا ٹول ہے جس کے مفت ورژن میں ہر ماہ صرف 20 میسجز بھیجنے کی اجازت ہے۔ البتہ 10 ڈالرز ماہانہ والے ورژن میں لامحدود میسجز کی اجازت ہوگی۔