نوشکی سے دو افراد اغواء

306

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے دو افراد اغواء کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر زاہد شاہوانی کے مطابق کیشنگی کے علاقے کلی بلغانی کے رہائشی سفیر احمد اور لیاقت نامی افراد ہوٹل سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر کلی بلغانی جارہے تھے کہ راستے میں پک اپ میں سوار نامعلوم افراد انھیں موثر سائیکل سے اتارکر اپنے ہمراہ لے گئے ۔

انتظامیہ کے مطابق تاہم اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ لیویز مغویوں کے بازیابی کے لیے کوشاں ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اغوا کاروں کے تعاقب کے لئے ٹیمیں بھیجی گئی ہیں تاحال اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں انتظامیہ کامیاب نہ ہوسکی۔