میکسیکو سٹی، پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک

203

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگ گئی۔ برطانوی خبر ایجنسی رائیٹرز کے مطابق پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔

رائیٹرز کے مطابق 100 کے قریب افراد آگ لگنے کے باعث پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے زہریلے دھویں سے متاثر ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔

وینزویلا کی ایک مہاجر خاتون ویانگلی اپنے زخمی شوہر ایڈورڈ کارابالو کے لیے ایمبولینس کے باہر گریہ کر رہی ہے جبکہ میکسیکو کے حکام اور فائر فائٹرز زخمی تارکین وطن کو نیشنل مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کے اندر سے نکال رہے ہیں۔

واضع رہے امریکا میں داخل ہونے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے کے دوران پکڑے جانے والے افراد کو اس پناہ گزین مرکز میں رکھا جاتا ہے۔