سیلینا گومز انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بن گئیں

225

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز، گلوکارہ کائلی جینر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بن گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 30 سالہ گلوکارہ سیلینا گومز 400 ملین فالوورز کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون شخصیت بن گئی ہیں، گوکہ انسٹا فالورز کی تعداد کم زیادہ ہوسکتی ہے تاہم اس وقت سیلینا گومز کے فالوورز سب سے زیادہ ہیں۔

اس سے قبل گلوکارہ کائلی جینر کو 380 فالورز کے ساتھ یہ اعزاز حاصل تھا-