خاران: مہراللہ یلانزئی کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

754

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج چار بجے خاران بازار کے سبزی منڈی میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
مذکورہ ریاستی ایجنٹ عرصہ دراز سے پاکستانی فورسز کے لئے مخبری کا کام کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہراللہ یلانزئی ولد سہراب اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر  بلوچوں کے اغوا، گھروں کی نشاندہی اور کئی فوجی آپریشنوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ خاران کے علاقوں تَنک، کلّگ، گواش میں چوری اور ڈکیتی میں بھی ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ایجنٹ کو تنظیم کی طرف سے کئی دفعہ  تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ دشمن ریاست کے لئے کام کرنا چھوڑ دے لیکن وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ لوگ قابض دشمن فوج کے لیے مخبری اور سہولت کاری سے باز رہیں ورنہ انکے ساتھ قابض دشمن جیسا سلوک کیا جائے گا۔