بولان: بارش میں چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق، 2 زخمی

246
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع بولان میں طوفانی بارش نے ایک بچی کی جان لے لی، بولان بھاگ ناڑی کے علاقے گاں ریحانزئی نیو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے شفیع محمد ولد بیرم خان کی 12سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

این ڈی ایم اے، موٹرویز اینڈ ہائی ویز پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے موسمی صورتحال کی پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان کو سفری ایڈوائزری جاری کردی۔

پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

بلوچستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے سیاحوں کو کھانسی، فلو اور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے گرم لباس پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں اور مسافروں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کا حوالہ دیا جس میں تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس اور الرٹ رہیں تاکہ مسافروں کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کریں تاکہ کسی بھی جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔