گوادر: پاکستان فورسز پر حملہ، آپریشن جاری

674

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج صبح سویرے نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد جاہ وقوعہ پر فورسز بڑی تعداد میں آ پہنچی ہے اور فورسز نے مذکورہ علاقے اور گردنواح میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے، آپریشن میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔