گوادر اور مشکے سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چھ افراد لاپتہ

365

بلوچستان کے ضلع آواران اور گوادر سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

مشکے سے لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت داد شاہ اور سعید اللہ ولد محمد یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کو پاکستانی فورسز نے آج صبح مشکے کے علاقے کرکی ڈل میں چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران فورسز نے لاپتہ ہونے والوں کے والدین کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب گوادر سے اطلاعات ہیں کہ جیونی پانوان میں آپریشن کے دوران چار افراد کو فورسز نے حراست لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔