کیچ: فورسز کے چوکی پر حملہ

369
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے مند شیراز میں مولڈ کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

علاقائی کے مطابق حملے وقت علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال نہیں کی ہے۔