کولواہ میں فوجی چوکی پر حملہ اور فوجی راشن ضبط کیے – بی ایل ایف

415

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقےکولواہ میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے ساتھ دشمن فوج کے لیے راشن لے جانے والے گاڑیوں سے راشن ضبط کر لیے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے25 فروری کو کولواہ کے علاقے بل الندور میں شام ساڑھے چھ بجے دشمن فوج کی چوکی کو راکٹوںاور جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ کولواہ کے علاقے مراہستان  میں 23فروری کو سرمچاروں نے فوج کوراشن سپلائی کرنے والے مقامی گاڑیوںسے فورسز کی راشن کو ضبط کرنے کے ساتھ ڈرا ئیور کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔

بی ایل ایف  ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دشمن فوج مقامی ٹرانسپورٹرز کو اپنی روز مرہ کی اشیاءکے ساتھ دیگر سازو سامان کی سپلائی کے لیے استعمال کر رہی ہے،گاڑی مالکان دشمن کی سہولت کاری سے باز آئیں بصورت انکےخلاف سخت موقف اختیار کیا جائے گا۔