ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن(ر) زوہیب محسن نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس پر حملے کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں تمام سرکاری عمارتوں، دفاتر ، تنصیبات کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کیپٹن ر غلام اظفر مہیسر کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں پولیس پر عملے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرکے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایس پی رینک کے آفیسران بھی شہر میں گشت کرنے کے علاوہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری ، عمارتوں، دفاتر، قومی تنصیبا ت کی سیکورٹی سخت کردی گئی اور حساس مقامات پر سنیپ چیکنگ اور ناگے لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارج راستوں پر گاڑیوں کی مکمل سرچنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔