کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ، خاتون و بچے زخمی

551

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک اور دھماکہ، ماں اپنے بیٹے سمیت زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے ملک پیر محمد روڈ ہدا کے مقام پر ایک دستی بم دھماکے میں خاتون اپنے بیٹے سمیت زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے نذیر احمد نامی شخص کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج کوئٹہ میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ اس سے قبل کوئٹہ میں فورسز کینٹ کے قریب موسیٰ چیک پوسٹ پر کو خودکش دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ذمہ تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

تاہم اس دستی بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں۔