کوئٹہ: محمد رحیم اور اہلیہ کی اغواء قابل مذمت ہے۔ بی این پی مینگل

116

بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں گیشکوری ٹاؤن کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں محمد رحیم زہری، انکی والد، اہلیہ بی بی رشیدہ سمیت دو کمسن بچوں کے اغواء کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر آئینی و غیر قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے آج بھی بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون کی کاروائیوں کے نتیجے میں خواتین ، معصوم بچوں کو اغواء ملکی قوانین کی اجازت نہیں دیتا ایسے حربوں سے ہرگز لوگوں میں خوف و ہراس اور ذہنی کیفیت پیدا کرکے لوگوں کو اپنے آئینی اور بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ؓظلم وجبر اور ایسے غیر انسانی روش اور پالیسوں کے نتیجے میں یہاں کے عوام سراپاء احتجاج ہیں ۔

انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد رحیم زہری انکی اہلیہ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم ستم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ بلوچستان سے لاپتہ کئے گئے تمام افراد کو منظر عام پر لایا جائے چونکہ بلوچستان میں جبری گمشدیوں کا سلسلہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اس مسئلہ فوری طورپر حل کر نا چاہیے ۔ ظلم و جبر کی ذریعے سے کسی بھی مسئلے حل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی حقوق کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے۔