بلوچستان کے علاقے کوئٹہ لکپاس پہ سی ٹی ڈی کا بھتہ خوری عروج پر پہنچ گئی، سی ٹی ڈی اہلکار شام کو مسافر بسوں اور اور دوسرے مال بردار گاڑی کو روک کر ان سے بھتہ لیتے ہیں۔
ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ تاہم بھتہ نہ دینے پہ اغواء اور گاڑی کو بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔
ایک کوچ ڈرائیور نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکار لکپاس ٹول پلازہ پر گاڑیوں کو زبردستی روک کر بھتہ وصول کرتے نہ دینے کی صورت میں اغواء کرنے اور گاڑی کو بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔ سی ٹی ڈی کے دو پک اپ گاڑی ایک سفید اور ایک سرخ ہر رات کو مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں کو روک لیتے۔
انہوں نے کہا پولیس ، ایف سی کے بعد اب (سی ٹی ڈی) بھی ہم سے بھتہ لینا شروع کردیا۔ یہ کہاں کا انصاف ہیں غریب لوگ ہےہم اپنے گھر اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے بحالت مجبوری اور مفلسی میں اپنا گزر بسر کررہے ہیں۔