کوئٹہ سرچ آپریشن کے دوران خواتین و بچوں سمیت 5 افراد لاپتہ

718

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خواتین و کمسن بچوں سمیت پانچ افراد جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے سرچآپریشن کے دوران خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ افراد میں محمد رحیم زہری ولد چاکر خان زہری، اسکی ایک سالہ بیٹی دعا زہری، چار سالہ بیٹا یحیٰ زہری، بیوی رشیدہزہری اور والدہ بس خاتون شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو 3 فروری کو گشکوری ٹاؤن، ناشناس کالونی کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کےبعد لاپتہ کیا گیا جس کے بعد انکے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے ماضی میں بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جہاں خواتین و بچوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

چند روز قبل کراچی میں سینٹرل جیل کے سامنے رہائی پانے والے عبدالحفیظ زہری کو جبری لاپتہ کرنے کی کوشش کے دوران بھیخواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔