کوئٹہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات، روڈ بلاک ختم

568

بلوچ خاتون ماھل بلوچ جبری گرفتاری اور الزامات کے خلاف آج صبح سے جاری کوئٹہ کسٹم کے مقام پر جاری دھرنے اور روڈ بلاک کو انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

کوئٹہ کسٹم پہ ماھل بلوچ کی رہائی کیلئے صبح 11 بجے سے جاری روڑ بلاک احتجاج جاری تھا۔ مذاکرات میں انتظامیہ کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماھل بلوچ پہ ناجائز مقدمات کا ایف آئی آر ختم کرکے انہیں رہا نہیں کیا گیا تو دیگر پارٹیوں اور تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد احتجاج کیلئے سخت سے سخت قدم اٹھائیں گے –

دوسری جانب ماھل بلوچ کی آبائی علاقے میں اہلخانہ کل مند سورو میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ طالب و دیگر مکتبہ فکر لوگوں سے سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

اسی طرح ‏ ماھل بلوچ کی اغواء نما گرفتاری اور جھوٹے ایف آئی آر، بلوچ خواتین کی کم شرفی ، چادر و چار دیواری کی پامالی کے خلاف کل صبح 10 بجے بروز پیر عطاشاد ڈگری کالج تربت سے فدا شہید چوک تک احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔