کراچی سے ملنے والا انسانی بازو اور دھڑ کوئٹہ کے رہائشی کا ہے۔ پولیس ذرائع

388

کراچی میں بنارس پل کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو اور دھڑ کی شناخت۔ دو روز قبل پاپوش قبرستان کے قریب سے انسانی بازو ملا تھا اور انسانی بازو سے کچھ فاصلے پر بیگ سے انسانی دھڑ بھی ملا تھا۔

انسانی بازو اور دھڑ کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فنگر پرنٹس سے مقتول کی شناخت 39 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی ہے۔

نادرا ریکارڈ کے مطابق مقتول کوئٹہ کا رہنے والا ہے، ریکارڈ میں مقتول کے چار بہن بھائی اور والدین کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والا دھڑ ممکنہ طور پر شہباز کا ہی ہے، دونوں اعضا کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظارہے۔