ڈیرہ مراد جمالی : پولیس چوکی پر بم حملہ

203

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی چوکی پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ مراد جمالی سٹی تھانہ کی حدود شہید عطر خان سیال نزد ریلوے پھاٹک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے جبکہ مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے-

خیال رہے گذشتہ رات دارالحکومت کوئٹہ میں شالکوٹ پولیس تھانے کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ذمہ بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کی تھی۔

مذکورہ دھماکے کے نتیجے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا جبکہ پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔