ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

447

بلوچ لبریشن آرمی نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی پولیس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے قابض پاکستان کے ذیلی ادارے پولیس کے ایک چوکی کو ڈیرہ مراد جمالی میں ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا اس حملے کے نتیجے میں دشمن کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔