ڈیرہ بگٹی : ریٹرننگ آفیسر کے قافلے پر حملہ، لیویز اہلکار ہلاک، تین زخمی

592

مسلح افراد نے الیکشن سے واپس آتے ہوئے گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ آفیسر پھیلاوغ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، مسلح افراد کے حملے میں ایک لیویز اہلکار ہلاک، تین افراد زخمی ہوگئے-

انتخابی آفیسر کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ سے لوپ آتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا گیا زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے-

واضح رہے آج ڈیرہ بگٹی بلدیاتی انتخاب جاری ہیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے آغاز سے ہی کشیدگی برقرا ہے گذشتہ رات نامعلوم افراد نے ایک دکان پر دھاوا بولتے ہوئے تھوڑ پھوڑ کرکے املاک کو جلا کر نقصان پہنچایا تھا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی-

ڈیرہ بگٹی بلدیاتی انتخابات میں گشیدگی کا الزام سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر عائد کیا جارہا ہے-

ڈیرہ بگٹی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مخالف امیدواروں نے الزام عائد کی کہ آدھی رات ان کی املاک کو جلا کر نقصان پہنچایا گیا تاہم سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کچھ بے قابو نوجوانوں نے یہ حرکت کی اور وہ اس معاملے کو قبائلی روایت کے مطابق حل کررہے ہیں۔

اس سے قبل دسمبر میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مقامی امیدواروں سمیت 200 افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت FIR درج کی گئی تھی جن میں کچھ کونسلرز بھی شامل تھے جنہوں نے سرفراز بگٹی پر CTD کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا تھا-