چھاپے کے وقت ماہل کو جدا کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا – ساس

322

ماھل بلوچ کی ساس نے کوئٹہ میں جاری دھرنے کے مقام پر ماہل کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر کہا کہ پاکستانی فورسز نے ہمارے گھر پر چھاپے کے وقت ہمیں ایک کمرے میں بند کر دیا جب کہ ماھل کو دوسرے کمرے میں رکھا گیا۔

انکے مطابق اپنے کمرے سے ہمیں ماھل کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں جہاں ان پر تشدد کیا جا رہا تھا۔ اس کی بیٹیاں بھی اس خوف سے چیخیں مارنے لگیں اور رونے لگیں۔

ساس نے کہا کہ میں نے فریاد کی کہ ان بچوں پر رحم کریں انکی ماں کو چھوڑ دیں تو انہوں نے کہا اسے ہم وہیں بھیجیں گے جہاں اسکا شوہر گیا ہے۔ بچوں کی بھی وہی جگہ ہے سب نے وہیں جانا ہے لیکن آپ اگر یہاں سے نکلیں یا کسی کو کچھ بتایا ہم آپکو معاف نہیں کریں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سریاب کے مقام پر دھرنا جاری ہے اور مظاہرین نے ماھل بلوچ کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ ماھل بلوچ کی گرفتاری کے خلاف کل تربت اور کراچی میں بھی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔