چلی: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 23 افراد ہلاک، 979 زخمی

226

چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرجنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ نے امریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کرراکھ ہوگئی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔