بلوچستان کے ضلع چاغی کے قریب ڈک ایریا سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا-
چاغی پولیس انتظامیہ کے مطابق لاش کے حوالے سے اطلاع ایک چرواہے نے دی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو آر ایچ سی اسپتال چاغی منتقل کردیا گیا جہاں لاش کی شناخت پیرک ولد رئیس خان کے نام سے ہوئی-
انتظامیہ کے مطابق تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ مزیدتفتیش مقامی پولیس کررہی ہے۔
خیال رہے حالیہ کچھ دنوں سے بلوچستان بھر سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔