پٹھان 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی

399

شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی۔

یش راج فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔

اس ہندی فلم نے بھارت سے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 500 کروڑ کمائے جبکہ ریلیز کے چوتھے ہفتے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کما کر پٹھان نے گزشتہ تمام ہندی فلموں کے ریکارڈ تور دیئے ہیں۔

پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے اور چوتھے ہفتے میں 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ پٹھان رواں سال 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی فلم میں شاہ رُخ خان، ڈیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم سمیت سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا تھا۔