پنجگور: خسرے کی وبا نے تباہی مچا دی

235

پنجگور کے تحصیل گچک میں خسرے نے تباہی مچا دی، علاقے میں درجنوں افراد شدید متاثر ہیں۔

اب تک نیم درجن کے قریب بچے و دیگر لوگ متاثر ہوئے ہیں ان متاثرین میں ایک سالہ مزمل ولد عبد الحکیم، بیس و بائیس سالہ سرفراز محمد و سلیم پسران عبدالحمید، لعل جان زوجہ گمانی ودیگر شامل ہیں۔ جو پنجگور کے تحصیل گچک سرگوز کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ان میں کئی متاثرین کو پنجگور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بڑھتے ہوئے وباء سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ تاحال محکمہ صحت کی کوئی ٹیم علاقے میں نہ پہنچ سکی تحصیل گچک میں اس وقت دو بیسک ہیلتھ یونٹ موجود ہیں لیکن سہولیات و ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہیں دن بدن وبا پھلتا جارہا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تحصیل گچک پنجگور سے دشوار راستوں سے ہوتے ہوئے چار سے پانچ گھنٹے کے مسافت پر واقع ہے۔

لوگوں کو اپنے مریض پنجگور لانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا ہے کہ تحصیل گچک میں دو بیسک ہیلتھ یونٹ ہیں جو سرگوز علاقے سے بہت دور ہیں ان میں ایک یونٹ دمگی دوسرا گچک کہن میں ہے ان میں بھی کوئی ڈاکٹر اور سہولیات موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں وقتاً فوقتاً ویکسین مہم چلایا جاتا ہے لیکن ان علاقوں میں کوئی نہیں آتا ہے اس لئے دور دراز علاقوں میں زیادہ تر بیماریاں وبائی صورت اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے زمہ داروں سے علاقے میں خسرے کی ویکسین مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔