نیشنل پارٹی بلوچستان کے ماہیگیر سیکرٹری آدم قادربخش نے کہا ہے کہ جیونی میں ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت دی جائے، گزشتہ دنوں جیونی واقع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے مقامی ماہی گیروں کے سمندر جانے پر پاببدی لگائی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقوں میں ایسے واقع ہوتے ہیں جن پر میکنزم بنائی جائے اس کا مقصدیہ نہیں ہے وہاں کے لوگوں کے روز گار بند کرکے انہیں نان شبینہ کا محتاج بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فورسز پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں لیکن اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ ماہی گیروں کے کاروبار کو بند کرکے انہیں روزگار کرنے نہیں دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی ماہیگیر ایک طرف گجہ مافیا سے پریشان ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے روزگار کو بند کرنے سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں، اس مسئلے پر نظر ثانی کرکے مقامی ماہی گیروں کو سمندر میں شکار کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی پیٹ پال سکیں۔