پاکستان مریضوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دینے کے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا – طالبان حکام

144

پاک افغان سرحد بند، طورخم پر ہزاروں مال بردار ٹرک پھنس گئے۔

پاکستان افغان سرحد پر طورخم بارڈ کراسنگ کی بندش سے دونوں جانب اس وقت چھ ہزار سے زائد مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اتوار سے لے کر اب تک  سامان سے لدے چھ ہزار  ٹرک سرحد کے دونوں طرف پھنسے ہوئے  ہیں۔ اس سرحدی بندش کی وجہ پوری طرح واضح نہیں  ہو سکی حالانکہ دونوں اطراف کے حکام نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

طالبان کے ایک صوبائی عہدیدار نے پیر کو روئٹرز کو بتایا کہ پاکستان نے مسافروں اور علاج کے لیے مریضوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دینے کے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

پاکستان کی حکومت نے اس معاملے پر عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ایک پاکستانی سرکاری ذریعے نے کہا کہ انہیں طالبان کی جانب سے سرحد بند کیے جانے سے پہلے وجہ نہیں بتائی گئی۔ 

ضیا سرحدی کا کہنا ہے کہ افغانستان اپنی زیادہ تر ضروریات کے لیے پاکستان کے سامان پر انحصار کرتا ہے اور افغانستان کا ایک  راہداری کے مقام  کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کئی ٹرک وسطی ایشیا تک بھی سفر کرتے ہیں۔