ٹرالر مافیا نے گشت پر مامور فشریز انسپکٹر کو یرغمال بنا لیا ہے۔ حسین واڈیلہ

179

چیئرمین حق دو تحریک حسین واڈیلہ نے ٹرالرز مافیا کی جانب سے گشت پر مامور فشریز اہلکاروں پر مسلح حملے اور فشریز انسپکٹر کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر فشریز انسپکٹر کو بازیاب کیا جائے۔

انہوں نے کہ ٹرالرز مافیا کے خلاف عسکری ادارے کیوں خاموش ہیں؟

انکا کہنا تھا کہ ٹرالرز مافیا کی جانب سے گوادر کے ساحل پر ایک بار پھر فشریز اہلکاروں پر مسلح حملے اور فشریز انسپکٹر کو اغواء کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرالرز کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے فشریز انسپکٹر کو بازیاب کیا جائےٹرالرز مافیا کی جانب سے سرکاری اہلکاروں پر مسلح حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والے کتنے طاقتور ہیں۔

چئیرمین حق دو تحریک کا مزید کہنا ہے کہ ٹرالرز مافیا کے خلاف عسکری اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، اگر اتنے بڑے بڑے عسکری ادارے اگر اپنے سرکاری اہلکاروں کی حفاظت نہیں کرسکتے تو ان سے اور کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔