وڈھ: امن امان کی بگڑتی صورتحال کیخلاف احتجاجاً مرکزی شاہراہ بند

433

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں قتل وغارتگری، بدامنی، چوری وچکاری، قبائلی جھگڑوں اور بھتہ وصولی تنگ تاجروں نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا-

مظاہرین کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے ⁧‫وڈھ‬⁩ میں ریاستی مسلح دستے المعروف ڈیتھ اسکواڈز کی بے لگامی کی وجہ سےعلاقہ محاصرے میں ہے، مظاہرین نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پہ دھرنا دے کر اسے ہر طرح ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے-

دھرنا اور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کراچی N25 شاہراہ پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،جس کے سبب ہزاروں مسافر روڈ پر پھنس کر رہ گئے۔

مظاہرین نے کہا کہ آئے روز چوری ڈکیتی اور بھتہ خوری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور مسلسل وڈھ کے لوگ قتل کیے جا رہے ہیں، ہم سب یہ جانتے ہیں کہ سب ان سفاک درندوں کے نشانے پر ہیں اور لاشیں بچھائی جارہی ہیں۔

انہوں نے حکام بالا سے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وڈھ میں چوری چکاری، قتل و غارت، بھتہ خوری اور اغوا کاری کو فی الفور روکا جاٸے اور ان جراٸم میں ملوث افراد جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں ہنگامی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔ اور وڈھ کے کاروباری حضرات کو چوروں اچکوں بھتہ خوروں اور قاتلوں سے تحفظ فراہم کی جائے ۔