نوشکی بجلی بحران، زمینداروں کا پہیہ جام ہڑتال

341

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے نوشکی میں زمیندار اور عوام سراپا احتجاج آر سی ڈی شاہراہ 8 گھنٹے سے بند۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کوئٹہ تفتان روڈ پر ٹریفک بحال کردیا گیا۔

نوشکی کے دیہی علاقوں میں بجلی کی 22 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ اور نوشکی کے راستے یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر زمینداروں نے مل کے مقام پر کوئٹہ تفتان شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور مل گریڈ سے دالبندین کی بجلی سپلائی کو بھی معطل کر دیا۔

اس موقع پر زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد اعظم ماندائی سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی میر خورشید احمد جمالدینی حاجی شاہ زمان جمالدینی و دیگر نے کہاکہ 22 گھنٹے مسلسل بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ سے نوشکی میں زراعت کی نام و نشان مٹ جائے گی اور زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوکر قرضے تلے دب جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمیندار مجبور ہو کر روڈ پر نکلیں ہیں کیسکو حکام نوشکی کے عوام اور زمینداروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی زائد شاہوانی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماو¿ں کے ساتھ مذاکرات کرکے ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر 8 گھنٹے بعد آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا۔