مند: چوکی پر حملے میں تین فوجی ہلاک اورکئی زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

262

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب، سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند، شیراز میں مولڑ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر، راکٹو ں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے تین فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے مولڑ چوکی پر پہلے اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا اور اسکے ساتھ ہی  راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے دشمن پاکستانی فوج پر شدید حملہ کیا گیا۔ ایک راکٹ عین اس جگہ پر گرا جہاں فورسز اپنے لیے کھانا پکانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس حملے میں تین دشمن فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔