مغربی بلوچستان: مزید دو بلوچ نوجوان لاپتہ

252

مغربی بلوچستان کے شہر زاہدان سے مزید دو بلوچ نوجوان گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیے گیے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال دو فروری کو ایرانی فورسز نصرت آباد چوکی سے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ان میں سے ایک 24 سالہ رستم مینگل ولد محمد علی سکنہ زاہدان کی شناخت ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رستم اور اس کا ایک دوست زاہدان سے بام کی طرف جا رہے تھے کہ نصرت آباد چوکی پر ایرانی فورسز نے انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں بھی چار نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا جنکی شناخت 17 سالہ علی ریگی ولد محمد، 17 سالہ عادل سنجرانی، 18 سالہ رامین سالارزاہی اور 18 سالہ افشین ریگی نوتیزی کے طور پر ہوئی۔