معروف لوک گلوکار انتقال کرگئے

275

معروف بلوچ لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ انتقال کرگئے۔

بلوچی سمیت مختلف زبانوں میں لوک گیت گانے والے محمد بشیر بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

معروف لوک گلوکار کے بیٹے محمد رضا نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

محمد رضا کا کہنا ہےکہ والد کو آج دوپہر کلی دیبہ کے قریب اخوند بابا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔