مشکے میں فورسز پر حملہ، گریشہ میں موبائل ٹاور نذر آتش کیا – بی ایل ایف

394

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں مشکے میں فو جی اہلکاروں پر حملے اور گریشہ میں یوفون ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج جمعرات کے روز آواران کے علاقے وادی مشکے میں سرمچاروں نے شُردوئی کے مقام پر پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ ایک متوقع قافلے کیلئے سڑک کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے کل رات دس بجے خضدار کے علاقے گریشہ میں کرہ کے مقام پر نصب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل فون، یوفون ٹاور کو نذر آتش کیا۔ پاکستانی فورسز، تنصیبات اور معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔