مشکے: بڑی تعداد میں فورسز کی آمد، آپریشن کا خدشہ

337

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز کی نقل و حرکت میں تیزی دیکھی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد میں ٹرک اور بکتر بند گاڑیاں جیبری، گدارنگانو اور گجر پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مشکے اس سے پہلے کئی مرتبہ فوجی آپریشنوں کے زد میں رہا ہے۔ گذشتہ دنوں مشکے کے علاقوں گجلی، سنیڑی، نوانو، زوارک، مزار دان اور کلان میں پاکستانی فوج آپریشن بڑی تعداد میں آپریشن کیا گیا، جہاں فورسز کے ہمراہ انکی تشکیل کردہ مسلح جتھوں کے ارکان بھی دیکھے گئے۔