بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے نلی میں پاکستانی فوج کی مین کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جو کیمپ کے اندر فوجی رہائش گاہوں پر گرے ہیں جس سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔