محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان مالی مشکلات کا شکار، راشن کی فراہمی بند

262

بلوچستان کا محکمہ جیل خانہ جات مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ، قیدیوں کوکھانے کیلئے راشن مہیا کرنے والے ٹھیکیداروں نے دو سال سے واجبات کی عدم ادائیگی پر راشن کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔

بلوچستان کی گیارہ جیلوں اور جوڈیشنل لاک اپ کے قیدیوں کے کھانے کیلئے راشن فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے محکمے کو دی جانے والی درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ ان کے دوسال کے واجبات 28 فروری تک ادا کردئیے جائیں بصورت دیگر قیدیوں کو راش کی سپلائی روک دی جائے گی ۔

اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے بتایا کہ مالی سال 2021-22ءکے دوران جیل ٹھیکیداروں کے 5 کروڑ 11 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ رواں مالی سال کے 11 کروڑ 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہے۔

جیل حکام نے بتایا کہ فنڈز کے حصول کیلئے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوادی گئی ہے ۔

جیل حکام نے مزید بتایا کہ اگر بلوچستان میں جیل بھرو تحریک شروع ہوتی ہے تو اس کیلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہوگی۔