ماہل بلوچ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری

230
File Photo

کیچ بار ایسوسی ایشن نے ماہل بلوچ کی گرفتاری اور ان کے خلاف جعلی ایف آئی آردرج کرنے کے خلاف پیر کے روز عدالتی کاروائیوں کامکمل بائیکاٹ کیا۔

جس کے سبب کوئی بھی وکیل کسی بھی مقدمہ کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔

کیچ بار روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کیچ بار ایسوسی ایشن سے منسلک وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تمام وکلاء نے ماہل بلوچ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے اسلامی وبلوچی روایات کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے بلوچستان کے عوام میں مزید نفرتیں جنم لیں گی۔

اجلاس میں ماہل بلوچ کے خلاف جعلی ایف آئی آر کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ، کراچی کی طرف سے آج کے مظاہروں کے بعد احتجاجی تحریک کو وسعت دیتے ہوئے کل پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سنیٹ سمیت بلوچستان اسمبلی میں بھی ماہل بلوچ کی گرفتاری اور جھوٹے مقدمات کی مذمت کی جاری ہے۔