مارواڑ میں پاکستان فوج کے رسد گاڑی کو تباہ کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا – بی ایل اے

554

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارواڑ میں قابض پاکستان فوج کی ایک رسد کی گاڑی کو تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو نذر آتش کرکے راشن کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ گاڑی کے مقامی ڈرائیور حیدر خان ولد سانول خان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق زیر حراست ڈرائیور حیدر خان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے دشمن فوج کو راشن سپلائی کرتا آرہا ہے۔ ڈرائیور پر مقدمہ بلوچ قومی عدالت میں چلایا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا بلوچ لبریشن آرمی بولان، ہرنائی و سبی سمیت دیگر علاقوں میں مقامی افراد کو قابض فوج کی کسی بھی طرح کی معاونت سے باز رہنے کی تلقین کرچکی ہے ہم مقامی افراد کو دوبارہ متنبہہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنیں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔