بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار عبدلقدوس بنگلزئی کی والدہ نے حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے لاپتہ بیٹے کو منظرے عام پر لانے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے-
لاپتہ عبدلقدوس بنگلزئی کی والدہ کے مطابق میرے بیٹے کو گذشتہ سال 16 دسمبر کو کوئٹہ سردار منیر جان روڈ کوئٹہ سے سی ٹی ڈی نے گرفتاری بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا، والدہ نے کہا کہ بیٹے کے جبری گمشدگی کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں-
عبدالقدوس بنگلزئی کے والدہ کا کہنا تھا وہ اب بوڑھی اور معذور ہے بیٹا بڑھاپے کا واحد سہارہ ہے اسے کس قانون اور کس جرم کے تحت لاپتہ کیا گیا ہے اگر اس پر کوئی جرم ہے تو عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کا موقع دیا جائے-
عبدالقدوس بنگلزئی کے والدہ نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے لاپتہ بیٹے کی منظر عام پر لانے اور باحفاظت بازیابی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے –