قلات و خاران میں قیمتی پتھر اور مشینری لے جانے والی گاڑیوں پہ حملہ

551

بلوچستان کے ضلع قلات اور خاران میں نامعلوم افراد نے قیمتی پتھر اور سیندک کے لئے مشینری لے جانے والی گاڑیوں پہ حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگیچر میں خزینئی کے مقام پر گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مر مر لیجانے والی ایک ٹرک کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑی کو جزوی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب خاران سے اطلاعات ہیں کہ کراچی سے سیندک کے لیے مشینری لےجانے والے ٹریلر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے کےقریب خاران یک مچ گواش روڑ پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے حملے میں دستی بموں کے استعمال کے علاوہ شدید فائرنگ بھی کی جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں کرتے ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔