قلات: قیمتی پتھر لے جانے والی ٹرک پر حملہ

523

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے سنگ مرمر سے لوڈ ٹرک کو نذر آتش کردیا۔

واقعہ قلات کے علاقے منگچر بازار کے حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد ٹرک کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ ماضی میں اس طرح کی کاروائیوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند قبول کرتے رہے ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔